انڈونیشیا: لگژری گاڑیوں کا شو روم لگژری مویشی منڈی بنا دیا گیا

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ہر سال عید قربان کے موقع پر استعمال شدہ لگژری گاڑیاں فروخت کرنے والے ایک شو روم کی تمام گاڑیاں عارضی طور پر کہیں اور منتقل کر کے ان کی جگہ قربانی کے جانور شو روم کی زینت بنتے ہیں۔ اس مویشی شو روم میں دلکش لباس میں ملبوس لڑکیاں اپنے ہاتھوں میں ٹیبلٹ کمپیوٹرز لئے صارفین کو گائے، بکروں اور بھیڑوں کی تصاویر ایک آن لائن کیٹلوگ میں دکھاتی ہیں۔