اسلام آباد: تاوان کیلئے اغوا ہونیوالی بچی بازیاب، 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ مارگلہ کی حدود سے اغوا کی گئی بچی کو بازیاب کرکے دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کی بازیابی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تفتیشی افسر محمد انور کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون کال کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔
بچی بازیاب