انتقال
رائے ونڈ (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پریس کلب رائیونڈ آصف نعیم شیخ کے والد حاجی محمد یوسف اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔ مقامی ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نمازجنازہ معروف عالم دین خطیب مرکزی جامعہ مسجد اہل حدیث علامہ منیر احمد وقارنے پڑھائی ۔مذہبی، کاروباری ،سرکاری ،صحافتی شخصیات نے صحافی آصف نعیم شیخ اور ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔