احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی شاہدرہ میں سرعام کھلے ہوٹل انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور اس کے نواح میں سرعام ہوٹل کھلے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بھی قوانین پر عمل درآمد نہ کروا سکی اکثر ہوٹل فرضی اجازت نامے حاصل کر کے کام کر رہے ہیں۔ شاہدرہ میں سرعام کھانے پینے والی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں ۔