ہر آدھے گھنٹے بعد دو منٹ کھڑے ہونے سے ذیابےطس سے بچاﺅ ممکن

ہر آدھے گھنٹے بعد دو منٹ کھڑے ہونے سے ذیابےطس سے بچاﺅ ممکن

نیو یارک (نیٹ نیوز) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ دفاتر میں کام کے دوران ہر آدھے گھنٹے بعد دو منٹ تک کھڑے ہوکر ذیابطیس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں ہر 30 منٹ بعد ایک یا 2 منٹ کی تیز چہل قدمی صحت کے لئے مفید ہے یہ بلڈ شوگر اور انسولین کی مقدار میں کمی کا باعث بنتی ہے اور ذیابطیس سے کافی حد تک محفوظ رکھتی ہے۔