گھوٹکی: قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی‘ 30 سے زائد مسافر زخمی

گھوٹکی(آن لائن) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 30سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث تحصیل ڈہرکی کے قریب الٹ گئی۔ زخمیوں میں خواتین ا ور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ڈہرکی اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔