کاہنہ میں مضر صحت گوشت کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، شہری مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق کاہنہ گردونواح میں پانی ملا، بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر ہے، قصاب اپنے گھروں میں لاغر جانوروں کو ذبح کر کے بغیر کسی ڈاکٹر کے چیک اپ کے کاہنہ فیروز پور روڈ پر اڈے لگا کر سرعام فروخت کر رہے ہیں ۔ اہل علاقہ نے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایسی کرپٹ انتظامیہ اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔