چین میں کائی نے سمندر کو ہری گھاس میں تبدیل کر دیا

چین میں کائی نے سمندر کو ہری گھاس میں تبدیل کر دیا

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں کائی نے سمندر کو ہری گھاس میں تبدیل کر دیا ہے۔ تفریح کے لئے آنے والے سیاح، تیراک اور مقامی لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ الجی نامی پودے کی جڑیں سمندر کی گہرائی تک پھیلی ہوئی ہیں، کچھ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لہروں کے ساتھ آنے والی الجی کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے گذشتہ ہفتوں میں 4 ہزار ٹن الجی سمندر سے ہٹا دی گئی ہے۔ پانی میں تیرنا یہ بدبودار پودا لوگوں کو پانی سے دور رہنے پر مجبور کر رہا ہے۔