پسرور: کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے باپ‘ دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

سیالکوٹ+پسرور(نامہ نگاران)پسرور ڈسکہ روڈ پر واقع گاو¿ں گودھا میں پرانے ٹیوب ویل بور کو کھولتے ہوئے باپ بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر سے 38کلو میٹر دور پسرور ڈسکہ روڈ پر واقع تھانہ بڈیانہ کے گاو¿ں گودھا میں مختار احمد نے ٹیوب ویل کے پرانے بور کو کھولنے کیلئے اس میں 30لیٹر تیزاب ڈال کر بند کر دیا۔اگلے روز مختار احمد قریبی گاو¿ں ٹھٹھی کے مستری ارشد کے ہمراہ کنوئیں میں اتر اتو تیزاب سے پیدا ہو نے والے گیس سے دونوں دم توڑ گئے۔ باپ کو بچانے کیلئے بڑا بیٹا 27سالہ مظہر حسین اور چھوٹا بیٹا22سالہ اظہر حسین کنوئیں میں اترے تو وہ بھی اندر بیہوش ہو کر دم توڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی مختار احمد کے تین بیٹے اور دو بیٹیاںہیں جس میں سے مظہر حسین شادی شدہ ایک بچے کا باپ تھاجبکہ 55سالہ مستری ارشد پانچ بچوں کا باپ تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے بڑی جد و جہد کے بعد نعشوں کوکنوئیں سے نکال کر ورثاءکے حوالے کر دیا۔