ٹرین تلے آنی والی خاتون اٹھی اور چل پڑی

ٹرین تلے آنی والی خاتون اٹھی اور چل پڑی

پیرا گوئے (نیٹ نیوز) چیکوسلوواکیہ کی ایک خاتون حیرت انگیز طور پر ٹرین کے نیچے آنے کے باجود زندہ بچ گئی، پیرا گوئے میں ایک ریلوے اسٹیشن پر لگے کلوز سرکٹ کیمرے کے محفوظ کردہ مناظر میں دیکھا گیا کہ ایک عورت ریلوے پٹری کے بالکل قریب کھڑی ہے اور آگے بڑھنے کی کوشش میں ریلوے لائن کے عین وسط میں گر جاتی ہے جس کے بعد ٹرین اس کے اوپر سے گزر جاتی ہے تاہم ٹرین گزرنے کے بعد خاتون تھوڑا سا رینگتی ہے اور پھر اٹھ کر چل پڑتی ہے۔