ٹانک: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا‘2بچے زخمی ہو گئے

ٹانک (نوائے وقت نیوز) ٹانک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر آمنہ بی بی جاں بحق اور ان کے دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔