وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین ملک میں معاشی انقلاب لائے گا: گلزار گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن کے مضبوط امیدوار چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنماﺅں ملک راشد صدیق کھوکھر اور میاں آصف شہزاد کے ہمراہ حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران مختلف جگہوں پر منعقدہ کارنر میٹنگوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین پاکستانی معیشت میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث ہو گا۔