نیلسن منڈیلا کی حالت نازک، کبھی کبھی شدید درد محسوس کرتے ہیں: اہلیہ، مصنوعی سانس کی مشین ہٹا دی جائے: ڈاکٹر

نیلسن منڈیلا کی حالت نازک، کبھی کبھی شدید درد محسوس کرتے ہیں: اہلیہ، مصنوعی سانس کی مشین ہٹا دی جائے: ڈاکٹر

جوہانسبرگ(رائٹرز+اے ایف پی) 25 روز سے ہسپتال میں داخل جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ انکی اہلیہ گراسامچل نے بتایا وہ بعض اوقات شدید درد محسوس کرتے ہیں لیکن بہتر ہیں۔ یاد رہے نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں میں انفکشن کے سبب ہسپتال میں لایا گیا تھا اور انہیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس دی جا رہی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نےمصنوعی سانس کی مشین ہٹا نے کی ھدایت کی ہے۔