معذورلڑ کی نے تنہا کشتی چلا تے ہوئے25میل کا سفرچار گھنٹو ں میں طے کیا

معذورلڑ کی نے تنہا کشتی چلا تے ہوئے25میل کا سفرچار گھنٹو ں میں طے کیا

نیویارک( نیٹ نیوز)جسما نی طور پر معذور سو لہ سا لہ نتا شا نے انگلش چینل عبو ر کر کے اپنی معذوری کو شکست دیدی۔ نتا شا پیدائشی طور معذور ی کا شکار ہے جس کے باعث وہ اپنے مکمل جسم کو حرکت نہیں دے سکتی۔ نتا شا کی کشتی میں خصو صی سسٹم نصب کیا گیا جس کے ذریعے اس نے منہ سے کشتی چلا کر یہ کا رنامہ سر انجا م دیا۔ نتا شا نے پچیس میل کا سفرتنہا کشتی چلا تے ہوئے چا ر گھنٹو ں میں عبور کیا جس کا مقصدمعذوربچوں کے لئے امدادی رقم جمع کر نا تھا۔