مردان: سکول جانے پر نوجوان نے منگیتر اور اسکی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مردان (آئی این پی) مردان میں نوجوان نے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منگیتر اور اس کی بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے ابدی نیند سلا دیا، ملزم کو اپنی منگیتر کے سکول جانے کا رنج تھا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق مردان کے علاقے منصب کلی میں لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کی بیٹی کی منگنی ہوئی تو اس کے داماد کو اس کی بیٹی کے سکول جانے پر شدید تحفظات تھے۔ پولیس نے مقتول لڑکیوں کے والد کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔