ضمنی الیکشن پر ٹکٹ کا حق نام نہاد لوٹوں نہیں، پرانے مسلم لیگی کا ہے: محمد حسین گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) پی پی 161 کے ضمنی الیکشن کے امیدوار مسلم لیگی رہنما سابق جنرل سیکرٹری چودھری محمد حسین گجر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سیٹ پر کسی لوٹے کا کوئی حق نہیں بلکہ انشاءاللہ صرف پرانے مسلم لیگی کو نامزد کیا جائے گا، قائدین ٹکٹ کی نامزدگی کے فیصلے سے حلقہ کے لاکھوں مخلص لیگی کارکنوں کی دل آزاری نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جنگی بنیادوں پر عوامی فلاح و بہبود کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔