شمالی وزیرستان : چیک پوسٹ پر خودکش حملہ پانچ سیکورٹی اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

 میرانشاہ(نوائے وقت نیوز) شمالی وزیرستان میں بویہ سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 5اہلکار جاں بحق ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بویہ چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔خودکش حملے میں 5اہلکار جاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پہاڑی علاقے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا جس کیلئے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر 100سے120اہلکار موجود تھے۔این این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں دھماکہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیک پوسٹ حملہ