بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر آج حب میں ہڑتال ہو گی

حب (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی اور بی ایس او کی مرکزی کال پر آج حب میں پہیہ جام اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دی ہے۔ سندھ و بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھلاوان کو ڈیرہ بگٹی بننے سے روکنے کےلئے پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔