پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں مخلص نہیں: رانا مقبول جاوید

فیروز والا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی سٹی تنظیم کوٹ عبدالمالک کے جنرل سیکرٹری رانا مقبول احمد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کروا نے میں مخلص نہیں۔ حلقہ بندیوں کی تبدیلی کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی بحران حد سے بڑھ چکا ہے  کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی عذاب بن چکا ہے۔     ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں انہیں بیرون ملک منتقلی کی اجازت کبھی نہیں ملنی چاہئے۔