مہنگے داموں اشیاء کی فروخت متعدد دکانداروں کو جرمانے

فیروز والا (نامہ نگار) سپیشل مجسٹریٹوں  نے شاہدرہ‘  تحصیل فیروز والاکے علاقے میں چھاپے مار کر ناقص اور مہنگے داموں  اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں گیارہ  دکانداروں کو پکڑ  کر موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا ٌَْٔمتعدد دکانداروں    کو پولیس کے حوالے کر دیا گیاعلاوہ ازیں  شاہدرہ میں ناقص صفائی کے نظام پر پانچ دکانوں کے چالان کئے گئے۔