قصور: گھریلو تنازعہ پر مشتعل شخص نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

قصور /لاہور(نامہ نگار/سٹاف رپورٹر) قصور کی نواحی بستی شدرہ میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر خاوند نے مشتعل ہو کر بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی، اسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے۔ شفیع مسیح کا اس کی بیوی عذرا بی بی سے گھریلو جھگڑا ہوا تھا وقوعہ کے روز بھی ان کے درمیان توتکرار ہو گئی اور شفیع نے طیش میں آکر عذرا کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔