سیالکوٹ:کنٹرول لائن عبور کر کے آنے والے ہرن کو لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا

سیالکوٹ:کنٹرول لائن عبور کر کے آنے والے ہرن کو لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ سے کنٹرول لائن عبور کر کے سیالکوٹ میں آنے والے کالے ہرن کو شہریوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ہرن سرحدی گاؤں ملے چک پہنچ گیا جس پر لوگوں نے اس کا تعاقب کر کے پکڑ لیا۔ ہرن کے پکڑے جانے پر دیہات سے لوگ جمع ہو گئے۔