سردی کی لہر جاری، استور میں درجہ حرارت منفی 10 ہو گیا

شانگلہ + بشام (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے،استور میں درجہ حرارت منفی 10 ہو گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گذشتہ تین دن سے شانگلہ کے بالائی علاقے داموڑئی، اولندر، اجمیر، یخ تنگے، لیلونئی، شاہ پور، گمتل، لوگے، اجمیر اور دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے مختلف بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں اور ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، بخار کے مریضوں کا رش ہے۔ شانگلہ کے بشام شہر سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے سوختہ لکڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔