سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے: راؤ شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رائو شہاب الدین  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا۔ پہلے گیارہ سال آمر نے اور پھر زرداری حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انشاء اللہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ بدامنی، بے روزگاری اور دیگر بحرانوں پر بھی قابو پا لیا جائے گا جس سے پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔