روسی بحری جہاز کی مدد کیلئے جانے والا چینی بحری جہاز بھی برف میں پھنس گیا

روسی بحری جہاز کی مدد کیلئے جانے والا چینی بحری جہاز بھی برف میں پھنس گیا

پیرس (اے پی پی) انٹارکٹیکا میں پھنسے روسی بحری جہاز کوبرف سے نکالنے کیلئے جانیوالا چین کا برف توڑنے والا بحری جہاز بھی برف میں پھنس گیا ہے۔چینی بحری جہاز کا عملہ برف سے آزاد ہونے کیلئے موسم کے بہتر ہونے کا منتظر ہے۔
 چینی بحری جہاز کے عملے کی صحت اچھی ہے اور ان کے پاس خوراک کا ایک وافر ذخیرہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ روسی بحری جہاز گزشتہ ہفتے سے بحرمنجمد میں برف کے اندر پھنسا ہوا ہے جس میں 70 سے زائد افراد سوار ہیں۔