امریکہ: سوشل میڈیا نے جان بچالی، خاتون کی خون آلودہ تصویر پر پولیس حرکت میں آگئی

امریکہ: سوشل میڈیا نے جان بچالی، خاتون کی خون آلودہ تصویر پر پولیس حرکت میں آگئی

واشنگٹن (اے پی اے) امریکہ میں سوشل میڈیا جان بچانے اور پولیس کی مدد حاصل کرنے کیلئے بھی استعمال ہونے لگا۔ کنٹکی کی رہائشی امریکی خاتون سوسن سٹیکی نے اپنے شوہر کے مبینہ تشدد کے بعد فیس بک کو مدد کا سہارا بنا لیا۔ سوسن ٹیکی نے اپنی خون آلودہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کردی جس پر کیپشن بھی دی کہ کوئی مجھے بچائے۔ اس کی پوسٹ اس کے کسی دوست نے پڑھ کر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔