اسفند یار ولی کے کرتوتوں کا پردہ چاک کرنیوالا ہوں: اعظم ہوتی

پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما سنیٹر اعظم خان ہوتی نے اپنے صاحبزادے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سیاسی جنگ کو ذاتی جنگ میں بدلنے والے سن لیں اب میں بہت جلد اسفند یار ولی کے کرتوتوں کا پردہ چاک کرنیوالا ہوں جس کے بعد حیدر ہوتی سے جواب طلب کروں گا کہ وہ بتائے میرے کرتوت ان کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں یا پختونوں کے نام نہاد لیڈر اسفند یار ولی کے۔ انہوں نے کہا حیدر ہوتی نے مجبور کیا ہے کہ وہ سیاست کے ساتھ ذاتیات کی جنگ کا آغاز کریں۔