کوئٹہ: برساتی نالے سے 2 نوجوانوں کی 15 روز پرانی نعشیں برآمد، گولیاں ماری گئیں

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں 2 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے قریب ایک برساتی نالے سے 2 نوجوانوں اسد اللہ اور ساراوان خان کی نعشیں برآمد کر لیں جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور نعشیں 2 ہفتے قبل کی بتائی جاتی ہیں۔ جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔