ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیرکوہ کے علاقے سوئی پلانٹ کوجانے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی پی پی ایل انتظامیہ نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی۔