پشاور جیل سے 50خطرناک قیدی ہیلی کاپٹر پر دیگر شہروں میں منتقل

پشاور (آئی این پی) پشاور کی سنٹرل جیل میں ہائی پروفائل قیدیوں کی تعداد 80 سے بڑھ جانے  پر سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ان میں سے 50 خطرناک قیدیوں کو کو ہیلی کاپٹرسے کوہاٹ ٗ مردان اور تیمرگرہ کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ، صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل ہونیوالے عسکریت پسند قیدیوں میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بعض اہم  کارکن بھی شامل ہیں۔