نوشہرہ: تبلیغی مرکز میں بم رکھنے والے شدت پسند کا خاکہ جاری

نوشہرہ (ثنا نیوز) نوشہرہ پولیس نے تبلیغی مرکز نوشہرہ میں بم رکھنے والے شدت پسند کا خاکہ جاری کر دیا۔ مذکورہ شدت پسند مضبوط بدن اور ہلکی داڑھی‘ کالی آنکھوں‘  سرخ و سفید رنگت اور حلیہ افغانیوں کا بتایا جاتا ہے۔ عمر 25 سے 26 سال تک بتائی گئی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے مقدمے کی کامیابی کیلئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی۔