مالاکنڈ: پولیس آپریشن میں 200 سے زائد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

سوات (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے آپریشن کرکے 200 سے زائد ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں سے 6 ہینڈ گرینیڈ، 14 کلاشنکوف اور 45 بندوقیں برآمد کرلیں۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے میڈیا کو بتایا کہ 6 ہزار کارتوس  اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔