طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں؟ لاکھوں روپے کی شرطیں لگ گئیں

سرگودھا (آن لائن) طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں آئندہ خود کش دھماکے ختم ہونگے یا نہیں‘ اس پر لوگوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگانا شروع کر دی ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ طالبان کی آڑ میں مختلف دہشت گرد گروپ ملک میں کام کر رہے ہیں وہ کسی طرح بھی نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان بھی خون خرابے سے تنگ آچکے ہیں اور وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اس مسئلے پر لوگوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگا لی ہیں۔