شرقپور: دائی کی غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ

شرقپور شریف (نامہ نگار )شرقپور شریف پرائیویٹ مسرت کلینک سنٹر نے ڈلیوری کے دوران زچہ بچہ کو ہلاک کردیا۔ عاصمہ بی بی زوجہ محمد کاشف جو ڈلیوری کیس کروانے کے لیے مسرت کلینک گئی، گزشتہ رات گیارہ بجے دائی مسرت نے داخل کرکے ٹائم سے پہلے آپریشن کردیا جس سے مریضہ کا خون زیادہ بہہ جانے سے زچہ بچہ ہلاک ہوگئے۔ خبر سنتے ہی مشتعل افراد نے دائی مسرت کلینک میں توڑ پھوڑ کردی اور شرقپور جڑانوالہ روڈ کو بلاک کرکے نعرے لگاتے رہے۔ مقامی پویس نے معاملات کو قابو میں کر کے دائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے نعشیں پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے روانہ کردی ہیں۔