سکھر میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کیلئے اجازت نہ ملنے پر پارٹی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (آن لائن) سکھر میں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کیلئے اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے 28 فروری کو سکھر میں جلسہ کا اعلان کیا گیا تھا، جلسے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنمائوں کو  بھی شرکت کرنا تھی تاہم ڈی ایس ریلوے سکھر کی جانب سے ریلوے  گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی جس پر  پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔