دادو: پولیس چوکی پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

دادو (آئی این پی) دادو کے علاقے جوہی شہر کے مستوئی محلے میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  دادو کے شہر جوہی کے مستوئی محلے میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں نے 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار یونس شاہانی موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔