بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچ گیا

چیچہ وطنی (نامہ نگار) بلوچستان سے لاپتہ افرادکے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے قدیر بلوچ کی قیادت میں بلوچستان سے لانگ مارچ کرتے ہوئے چیچہ وطنی پہنچ گئے۔ لانگ مارچ قافلہ میں ایک بچہ اور 9 خواتین سمیت 27 افراد شامل ہیں۔ شرکاء نے کہاکہ ہم اسلام آباد پہنچ کر پارلیمنٹ کے آگے احتجاج کریں گے ۔