اہل خانہ سے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر 2 افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

واربرٹن + حافظ آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) بھائی کے ساتھ معمولی تکرار پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان زرگر نے کیمیکل پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے زرگر عمر حیات کا اپنے بھائی عمر دراز کے ساتھ دکان پر معمولی جھگڑا  ہوا جس پر 20 سالہ عمر دراز نے چاندی صاف کرنے والا کیمیکل پی لیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان دیدی۔ اس کی نمازجنازہ واربرٹن میں ادا کر دی گئی۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں  پھیروکی میں 30 سالہ غریب محنت کش نے گھریلو جھگڑے  سے دلبرداشتہ ہوکر چھت سے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔30 سالہ ناصر محمود پھیرو کی میں محنت مزدوری کرکے اپنی فیملی کی کفالت کر رہا تھا۔ گزشتہ روز اس نے گھریلو جھگڑے  پر دلبرداشتہ ہوکر محمد اسلم کے ڈیرہ پر چھت سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔