چین میں بادلوں سے بھی اوپر چہل قدمی

بیجنگ (نیٹ نیوز) اب بادلوں سے بھی اوپر جا کر پیدل چلنے کا لطف اٹھائیں مگر نیچے نہ دیکھئے گا ورنہ دل کی دھڑکن تھمنے کا بھی خطرہ ہے۔ جی ہاں چین میں 1500 میٹر طویل ایسی پہاڑی فٹ پاتھ لوگوں کیلئے کھول دی گئی جس پر سے گزرنا کمزور دلوں کے باس کی بات نہیں۔ چینی صوبے چونگ کنگ کے پہاڑی سلسلے ڈالاﺅ کی سب سے بلند چوٹی پر واقع گزرگاہ پر واقعی ایسا لگتا ہے کہ ہم بادلوں سے بھی اوپر آ گئے ہیں۔