نیپال میں بپھرے ہاتھیوں نے 3افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا

نیپال میں بپھرے ہاتھیوں نے  3افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا

کھٹمنڈو (این این آئی)نیپال میں ہاتھیوں کے حملوں میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے سرلاہی میں ہاتھی نے 75سالہ خاتون کو کچل ڈالا، مشرقی ضلع مورانگ اور جنوب مغربی علاقے میں ہاتھیوں کے حملوں میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ نیپال میں حالیہ برسوں کے دوران ہاتھیوں کے حملوں میں خاصی تیزی آئی ہے۔