میکسیکو: 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائنو سار کی دُم دریافت

میکسیکو سٹی (اے پی اے) قدیم حیاتیات کے ماہرین کی ایک ٹیم نے میکسیکو میں کھدائی کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائنو سار کی دم دریافت کی ہے۔ میکسیکو کے قومی ادارہ برائے بشریات اور تاریخ سے منسلک سائنسدانوں کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ 5 میٹر ڈائنو سار کی یہ دم رواں ماہ کے آغاز میں مانٹیری شہر سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ریگستانی علاقے میں دریافت ہوئی تھی، قدیم حیاتیات کے ماہرین کی ٹیم کو ڈائنو سار کی دم کے 50 مہرے ڈھونڈنے میں تقریباً 20 دن لگے جبکہ اس دوران انہیں ڈائنو سار کے جسم کے کئی دیگر حصے بھی ملے۔