شنگھائی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی

بیجنگ (اے پی پی) چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 632 میٹر بلند ”شنگھائی ٹاور“ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک تقریب میں اس پر پرچم لہرایا گیا۔ آئندہ سال تعمیر کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس بلند و بالا عمارت میں دفاتر، لگژری ہوٹل اور ممکنہ طور پر ایک میوزیم کے لیے جگہ دستیاب ہو گی۔ اس عمارت کا ڈیزائن ایک امریکی تعمیراتی فرم جنسلر نے تیار کیا۔