درہ آدم خیل: پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 4افراد ہلاک

کوہاٹ (نوائے وقت نیوز) کوہاٹ درہ آدم خیل کے علاقے ماوید خیل میں پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران میاں بیوی سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے ماوید خیل میں پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ اس دوران فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 4 افراد مارے گئے۔