جسمانی ورزش سے دماغ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں: ماہرین

جسمانی ورزش سے دماغ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں: ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ جسمانی ورزش سے دماغ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس سے وابستہ نیورو سائنٹسٹ رابندر ناتھ نے بتایا کہ جسمانی مشقت سے دماغ کی کارکردگی پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ورزش سے زیادہ نیوران پیدا ہوتے ہیں جس سے دماغ اور اعصاب کا نظام بہتر طریقہ سے کام کرنے لگتا ہے۔