کوئٹہ: پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، شہری پریشان

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، پٹرول پمپ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں پٹرول پمپوں کی بندش کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کا غیر قانونی پٹرول پمپوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ قیمت 150سے200روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔