پشاور: سیکرٹریٹ کی بس میں دھماکہ کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے سیکرٹریٹ کی بس میں دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ خاکہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بیانات کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ خاکے میں مشتبہ ملزم کی عمر 35سے 40 سال کے درمیان لگتی ہے۔ چھوٹے بال اور ہلکی داڑھی ہے۔