غلام احمد بلور اور ہارون بلور کےخلاف دہشتگردی دفعات ختم کرنے کا حکم

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے اے این پی کے رہنما غلام بلور اور ہارون بلور کے خلاف فائرنگ کیس کی ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے الیکشن میں فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔