شانگلہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا

پشاور (اے پی پی)شانگلہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔ ضلع شانگلہ پولیس کی نیدندئی چیک پوسٹ پر ایک ڈاٹسن سے  ایک ہزارکلوبارودی مواد برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔گاڑی مانسہرہ سے کوہستان جارہی تھی پولیس کے مطابق دونوں ملزما ن کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔