بھارت میں دنیا کی پہلی بچہ فیکٹری کھول لی گئی

بھارت میں دنیا کی پہلی بچہ فیکٹری کھول لی گئی

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں ان دنوں کرائے کی ماں بننے کا کاروبار عروج پر ہے۔ کرائے کی ماں بننے کے اس کاروبار کو مزید بڑھانے کے لئے بھارت میں دنیا کی پہلی بچہ فیکٹری کھول لی گئی ہے جہاں غریب عورتیں خطیر رقم کے عوض بے اولاد جوڑوں کو اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔