اٹلی کے شمال میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تقریبا 133 افراد ہلاک ۔۔ 400افراد لاپتہ

اٹلی کے شمال میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تقریبا 133 افراد ہلاک ۔۔ 400افراد لاپتہ

روم(این این آئی‘ اے ایف پی)اٹلی کے شمال میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تقریبا 133 افراد ہلاک اور140سے زائد افراد کو بچالیاگیاجبکہ حکام نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔400افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جمعرات کو کشتی میں اچانک گڑ بڑ شروع ہو گئی تو کشتی پر سوار افراد نے پانی میں چھلانگیں لگانا شرع کر دیں۔ذرائع کے مطابق ڈوبنے سے پہلے کشتی میں آگ لگ گئی تھی،  پانچ سو سے زائد افراد سوار تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور حاملہ خاتون شامل ہیں ۔اٹلی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا  یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی پر سوار تارکین وطن نے ساحل پر موجودکوسٹ گارڈ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آگ روشن کی۔   لامپے ڈوسا کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی پرپانچ سو افراد سوار تھے۔ ان کا تعلق صومالیہ اور اریٹریا سے تھا۔  یہ افراد اٹلی کے راستے روزگار کیلئے یورپ جانا چاہتے تھے۔